امام مہدی (ع) کے ظہور بارے بن سلمان کا عقیدہ باطل ہے


امام مہدی (ع) کے ظہور بارے بن سلمان کا عقیدہ باطل ہے

سربراہ جمعیت علماء مشائخ پاکستان نے اس بیان کیساتھ ساتھ کہ ہمارا مطالبہ ہے اسلامی فوجی اتحاد میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، تب ہی امت مسلمہ کا اتحاد پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے، کہا: "امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر تمام مکاتب فکر متحد ہیں جبکہ آپ علیہ السلام کے ظہور بارے بن سلمان کا عقیدہ باطل ہے۔

سربراہ جمعیت علماء مشائخ پاکستان علامہ پیر سید ایاز ظہیر ہاشمی کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان کی وجہ سے مکہ و مدینہ آج محفوظ ہیں۔ جہاں تک ریاض کانفرنس کا تعلق ہے، ہمارا مطالبہ ہے اسلامی فوجی اتحاد میں ایران کو بھی شامل کیا جائے، تب ہی امت مسلمہ کا اتحاد پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔ داعش کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ آل سعود اپنے ملک کا نام تبدیل کرکے خلافت اسلامیہ کا اعلان کریں، خادم حرمین شریفین وہ پہلے ہی کہلاتے ہیں، اگر وہ ڈھیلا ڈھالا وفاق قائم کرکے اگر وہ سعودیہ میں خلافت کا اعلان کریں گے تو اس طرح داعش کے ہاتھ سے خلافت کا ہاتھ جاتا رہے گا۔ امت مسلمہ میں جس طرح وہ خلافت کے نام پر مسلمانوں کو ذبح کر رہے ہیں اس کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ امام مہدی (ع) کے ظہور پر تمام مکاتب فکر متحد ہیں، امام مہدی (ع) کے ظہور بارے بن سلمان کا عقیدہ باطل ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری