افغانستان میں داعش کا فروغ امریکی پروجیکٹ کا حصہ ہے، حامد کرزئی


افغانستان میں داعش کا فروغ امریکی پروجیکٹ کا حصہ ہے، حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو امریکی محصول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے غیر ملکی افواج کا انخلا بہت ضروری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو امریکی محصول قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے غیر ملکی افواج کا انخلا بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں داعش کے بہانے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

سابق صدر حامد کرزائی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کا فروغ امریکی پروجیکٹ کا حصہ ہے امریکہ افغانستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کے حق میں نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی آنا چاہیے تھی جبکہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ضروری ہے۔

کرزئی کا مزید کہنا تھا کہ روس بھی ممکن ہے امریکہ اور برطانیہ کی طرح طالبان سے رابطہ میں ہو ۔

انہوں نے کہا کہ داعش کی افغانستان میں پرورش کا مقصد خود افغانستان نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک میں داعش کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری