داعش اپنے 80 فیصد عناصر کو کھوچکا ہے/ شام کیساتھ سرحدوں کو دہشتگردی سے پاک کررہے ہیں


داعش اپنے 80 فیصد عناصر کو کھوچکا ہے/ شام کیساتھ سرحدوں کو دہشتگردی سے پاک کررہے ہیں

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش اپنے 80 فیصد عناصر کو کھوچکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کی عوام رضاکار فورس حشد الشعبی نے شام کی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہمارا زیادہ تر قیام ابوجریص علاقے میں تھا اور اب داعشی دہشتگردوں کو مار بھگانے کیلئے القائم اور دیگر علاقوں کا رخ کریں گے۔"

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف عراق کی شام کیساتھ تمام سرحدوں کی حفاظت کرنا اور داعش کے زیر قبضہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

الاسدی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "ہم اپنی سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے شامی حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم نے داعشی دہشتگردوں کے موصل اور سنجار کے درمیان رابطے کو منقطع کیا ہے۔

الاسدی نے کہا کہ داعش نے حالیہ جھڑپوں کے دوران اپنے 80 فیصد عناصر کو کھودیا ہے۔

انہوں نے حشد الشعبی کی الحویجہ، الشرقاط اور کوہستان حمرین علاقوں کی آزادی کیلئے ممکنہ آپریشن میں شرکت کی طرف بھی اشارہ کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری