بھارت  کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی


بھارت  کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 3 شہری زخمی

جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل، جند روٹ اور تتہ پانی سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹرز پر فائرنگ کی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی  فوج کو منہ توڑ جواب دیا  اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب سول آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا عمل جا ری رکھے ہوئے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری