شریف الدین پیر زادہ؛ 1973 کے آئین کے خالق انتقال کرگئے


شریف الدین پیر زادہ؛ 1973 کے آئین کے خالق انتقال کرگئے

معروف قانون دان، مملکت خداداد کے پہلے اٹارنی جنرل اور 1973 کے آئین کے خالق شریف الدین پیر زادہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 12 جون 1923 کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں پیدا ہونے والے سید شریف الدین پیرزادہ نے ممبئی یونیورسٹی سے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔

شریف الدین پیرزادہ ایوب خان کے دور حکومت میں 1966 سے 1968 تک وزیر خارجہ رہے، انہیں ملک کا پہلا اٹارنی جنرل آف پاکستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ یحییٰ خان اور ضیا الحق کے دور آمریت میں کم و بیش 9 برس تک اٹارنی جنرل آف پاکستان رہے۔ اس کے علاوہ پرویز مشرف کے دور اقتدار میں شریف الدین پیر زادہ کو خصوصی سفیر کا عہدہ تفویض کیا گیا تھا۔

شریف الدین پیرزادہ کو 1973 کے آئین کا خالق کہا جاتا ہے۔

شریف الدین پیر زادہ کا شمار ملک کے ذہین ترین وکیلوں میں ہوتا تھا تاہم وہ کچھ برس سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری