با ہنر: خطہ میں ایران دشمنوں کا اقدام غیر منطقی ہے


با ہنر: خطہ میں ایران دشمنوں کا اقدام غیر منطقی ہے

مسلم انجینئرز تنطیم کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اگر خطہ میں ہمارے دشمن کوئی غیر منطقی کام انجام دیتے ہیں تو اسے صدر مملکت کی کوتاہی نہ سمجھا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مسلم انجینئرز تنظیم کے جنرل سیکرٹری محمد رضا باہنر نے تنظیم کے کارکنوں سے افطار پارٹی کے دوران کہا کہ صدارتی انتخابات میں لوگوں نے اس جوش و خروش سے حصہ لیا کہ جمہوری طرز حکومت رکھنے والے ممالک میں 72 فیصد ووٹنگ ایک اچھا ریکارڈ ہے۔

ہمارے بیرونی اور اندرونی دشمن ایران صدارتی انتخابات کے نتائج کا استقبال کرنے پر مجبور ہو گئے۔

78 اور 88 ہجری شمسی میں عوام کو سڑکوں پر نکل آنے کی ترغیب دلانے والے بھی اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ ووٹنگ میں حصہ لیا جائے یہاں تک کہ بیرونی میڈیا بھی اب انتخابات کے بائیکاٹ کی تبلیغ نہیں کرتا۔

انہوں نے تاکید کی کہ اگر اب ہمارے دوست اس بات پر اصرار کریں کہ منتخب شدہ حکومت ناکارہ ہے تو یہ نظام کے حق میں ظلم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم داخلی سطح کے مقابلوں سے عالمی رقابت میں داخل ہو چکے ہیں اب ہمارے صدر مملکت کو ٹرمپ اور 5+1 جیسے رقیبوں کا سامنا کرنا ہے، اگر ہمارا دشمن خطہ میں کوئی ایسا کام کرے جو غیر منطقی اور خلاف عقل ہو تو اس کا ذمہ دار صدر مملکت کو ٹہرانے کے بجائے ان کی مدد کی جائے تاکہ حکومت ہر ممکن طریقے سے دشمنوں سے اپنے عوام کے حقوق کو چھین سکے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری