اقوام متدہ کا ایل او سی پر بھارتی فائرنگ پر تشویش کا اظہار


اقوام متدہ کا ایل او سی پر بھارتی فائرنگ پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ نے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ روز 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

معمول کی بریفنگ کے دوران ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال ہماری لیے باعث تشویش ہے۔

ترجمان اسٹیفنے دوجارک کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل اس صورتحال کو بغور دیکھ رہے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری