قومی سلامتی کے مشیر کی ایرانی سفیر سے ملاقات / سرحدی نظام بہتر بنانے پر باہمی اتفاق


قومی سلامتی کے مشیر کی ایرانی سفیر سے ملاقات / سرحدی نظام بہتر بنانے پر باہمی اتفاق

پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے سرحدی نظام بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی گذشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق امور اور سیکورٹی اور سرحدی انتظام کے معاملات زیر غور آئے۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے باہمی تعلقات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں پر قابو پانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات مستحکم کرنے اور اچھے روابط کے ذریعے سرحدی انتظام بہتر بنانے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اسی طرح قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوسے ملاقات میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اس سلسلے میں تمام کوششوں میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔

فریقین نے افغانستان میں سیکورٹی صورتحال اور پاک بھارت تعلقات کے خصوصی حوالے سے خطے کی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپان کے سفیر تاکاشی کرائی نے بھی اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال میں بہتری سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری