بھارتی فوج میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان؛ میجر پھانسی کے پھندے سے جھول گیا


بھارتی فوج میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان؛ میجر پھانسی کے پھندے سے جھول گیا

بھارتی فوج میں کسی نہ کسی کی افسر یا فوجی کی خودکشی کی اطلاع ملتی رہتی ہے اور اب کی بار بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس میجر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فوج میں خودکشیوں کی رجحان میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تازہ واقعے میں ریاست اترپردیش میں ایک حاضر سروس جے ایس بالی نامی میجر نے گلے میں رسی ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ شہر پربل پرتاپ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 34 سالہ میجر سہارنپور میں واقع ایک ریماﺅنٹ ڈپو میں تعینات تھے اور اکیلے رہنے کے باعث ذہنی دباﺅکا شکار تھا اور اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کی۔

دھیان رہے کہ بھارتی فوج کا مورال دن بدن گرتا جا رہا ہے۔

کبھی سرحد پر ڈیوٹی سے انکار، کبھی غیرمعیاری کھانے کی شکایت تو کبھی خودکشی۔

عام خیال یہی ہے کہ بھارتی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کئے جانے کی وجہ مایوسی اور عدم اطمینان ہے۔

خیال رہے کہ جنوری 2007ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 379 تک پہنچ گئی ہے۔

اس حساب سے مقبوضہ کشمیر میں اوسطا سالانہ قریبا 38 یعنی ہر ماہ 3 بھارتی فوج کے اہلکار اپنی زندگی کا اپنے ہی ہاتھوں خاتمہ کر لیتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری