شام کے شہر "رقہ" پر امریکی فضائی حملے میں 43 شہری جاں بحق

شام کے شہر "رقہ" پر امریکی فضائی حملے میں 43 شہری جاں بحق

شامی ذرائع ابلاغ نے رقہ شہر پر امریکی حملے میں بچوں سمیت 43 عام شہریوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کی سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ داعش کیخلاف نام نہاد امریکی اتحاد افواج کی فضائی حملے میں بچوں سمیت 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

امریکی اتحادی افواج نے یہ حملہ شام کے شہر رقہ پر کیا ہے جو دہشتگرد گروہ داعش کے زیر قبضہ ہے۔

اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

امریکی فوج نے شام اور عراق میں اپنے حملوں میں تاحال 484 عام شہریوں کو شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم دیگر ذرائع ان دو ممالک میں امریکی حملوں میں 3100 سے زائد عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری