پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئی


پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئی

آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم 24 جون سے شروع ہونیوالے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لئے برطانیہ پہنچ گئی ہے۔

بڑے ایونٹ میں گرین شرٹس کی قیادت ثنا میر کریں گی۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل وویمنز ٹیم کا 15 روزہ تربیتی کیمپ اور پانچ پریکٹس میچز ہوں گے۔

کوچ صبیح اظہر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا ہدف ہے۔

قومی ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے حوصلے بلند ہیں، بھرپور محنت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت کا جذبہ لے کر میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میں ہراچکے ہیں، کوشش ہوگی ورلڈکپ میں بھی ہرائیں۔

پاکستانی ویمن ٹیم انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے ایئرپورٹ روانہ ہوئی، ٹیم کے ہمراہ 6 آفیشلز بھی برطانیہ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ورلڈ کپ کے ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا جبکہ روایتی حریف بھارت کیخلاف 2 جولائی کو میدان میں اترے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری