موصل کا صرف 6 فیصد علاقہ داعش کے قبضے میں/ عسکری لحاظ سے داعش کا کام تمام ہوچکا ہے


موصل کا صرف 6 فیصد علاقہ داعش کے قبضے میں/ عسکری لحاظ سے داعش کا کام تمام ہوچکا ہے

نینوا آپریشن کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ موصل کے دائیں جانب کا صرف 6 فیصد علاقہ داعش کے قبضے میں رہ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے نینوا آپریشن کے کمانڈر نجم الجبوری نے السومریہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش میں عراقیوں کی تعداد دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہے۔

نینوا آپریشن کے کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ موصل کے دائیں جانب علاقوں میں صرف 6 فیصد علاقہ دہشتگردوں کے قبضے میں ہے

انہوں نے عراقی فورسز کا مقابلہ کرنے کیلئے داعش کے مختلف حربوں من جملہ عوام کو انسانی ڈھال بنانے اور بچوں اور خواتین کو خودکش حملوں کیلئے استعمال کرنے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عسکری لحاظ سے داعش کا کام موصل میں تمام ہوچکا ہے۔

اس عراقی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے زیرقبضہ علاقے موصل کے دائیں جانب علاقوں میں 6 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ عراقی فورسز فی الحال الزنجبیلی، الصحہ اور الشفاء علاقوں میں داعش کیساتھ نبردآزما ہیں۔

الجبوری نے پیشگوئی کی کہ عراقی فورسز جلد ہی ان علاقوں میں داخل ہوجائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری