مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک 4 زخمی


مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک 4 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ وادی میں اننت ناگ کے علاقے میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکارزخمی ہوگئے۔

بھارتی فوجی آفیسر نے بتایا کہ حملے میں 6اہلکار زخمی ہوگئے اہلکاروں کو سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ چار زخمی زیر علاج ہیں۔

حملے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش کیلئے پولیس ،پیراملٹری اور بھارتی فوج کی جانب سے جوائنٹ کومبنگ اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوج پر حملے کے بعد سرینگر جموں نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔

تاہم ایک سینئر پولیس آفیسر کی جانب سے کہا گیا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ حملہ لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کی جانب سے کیا گیا ہو۔

واضح رہے کہ مقبوضہ والی میں بھارتی فوج پر حملے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی نامعلوم افراد کی جانب سے متعدد بار بھارتی فوج پر حملے کئے جا چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری