جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست


جنوبی افریقہ کی سری لنکا کو بھاری مارجن سے شکست

آئی سی سی چیمپئین ٹرافی کے تیسرے اور گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 96 رنز سے شکست دیدی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 96 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپئین ٹرافی کے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

 جنوبی افریقہ کی جیت میں ہاشم آملہ، رفف ڈوپیسس کی شاندار بیٹنگ ،عمران طاہر اور کریس مورس نے نپی تلی بائولنگ نے اہم کردار ادا کیا ۔

اے بی ڈویلیئرز کی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت کے جواب میں 50اوورز میں 299 رنز بنائےاور سری لنکا کو جیت کے لئے 300 رنز کا ہدف دیا۔

تاہم سری لنکا کی پوری ٹیم 41 اعشاریہ 3 اوورز میں محض 203 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہاشم آملہ نے 103رنز بنائے

دوسری جانب رفف ڈوپیسس نے 6 چوکوں کی مدد سے 75رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ صرف 27رنز دے کر 4وکٹیں اپنے نام کرنے والے عمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اپنی شاندار کارکردگی سے جنوبی افریقہ نے اپنے گروپ کی باقی ٹیموں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کے لئے لقمہ تر ثابت نہ ہوگا۔

یاد رہے کہ 7 جون کو پاکستان اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری