تعز میں صدارتی محل پر یمنی فوجوں کا قبضہ / آل سعود کے 37 آلہ کار زخمی اور ہلاک


تعز میں صدارتی محل پر یمنی فوجوں کا قبضہ / آل سعود کے 37 آلہ کار زخمی اور ہلاک

یمن کی وزارت دفاع نے خبر دی ہے کہ یمنی فوجون نے تعز میں صدارت محل اور التشریفات چھاونی پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مشترکہ افواج نے مشرقی تعز میں واقع صدارتی محل اور التشریفات چھاونی کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مشترکہ فوجوں نے مشرقی تعز میں واقع صدارتی محل پر ملک کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے آلہ کاروں کے حملہ کو ناکام کر دیا ہے اس مقابلہ میں 37 سعودی آلہ کار زخمی اور ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس سے پہلے سعودی آلہ کاروں نے کہا تھا کہ انہوں نے التشریفات چھاونی اور صدارتی محل کے صدر دروازہ پر قبضہ جما لیا ہے۔

یمنی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جیزان میں الغاویہ چھاونی میں یمنی فوج کی گولہ باری میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک فوجی اہلکار نے خبر دی ہے کہ تعز کے الجحملی علاقہ میں مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کے 7 آلہ کار مارے گئے ہیں۔

یمن کی مشترکہ افواج نے نجران کے الخضراء روڈ، الربوعہ میں المسنی چھاونی الجوازات میں اور علب میں سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر گولہ داغے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ گذشتہ دو سال سے یمن پر یلغار بولے ہوئے ہے تاکہ اہنی کٹھ پتلی یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔

یمن پر سعودی تجاوز کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ لوگ شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری