بہرام قاسمی: دہشت گردی نے خطے اور افغانستان کی سلامتی اور امن کونشانہ بنایا ہے


بہرام قاسمی: دہشت گردی نے خطے اور افغانستان کی سلامتی اور امن کونشانہ بنایا ہے

یرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ضرورت ہے کہ صلح طلب تمام جماعتیں شخصیتیں اور تنظیمیں امن اور امان کی برقراری اور سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے افغان قوم اور حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان میں ایک بار خودکش حملوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں دسیوں شہریوں کی موت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پے در پے دہشت گردانہ کارروائیاں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ دہشت گردوں کے حامی اور ماسٹر مائنڈ افراد خطہ اور افغانستان کے امن و سکون اور سلامتی کو درہم برہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

ضرورت ہے کہ تمام جماعتیں تنظیمیں اور صلح طلب شخصیتیں دشمن کے سازش کو ناکام بنانے اور ملک میں امن و سکون کے قیام کے لئے باہم متحد ہو جاِئیں۔

آج خطے کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے تمام ممالک متحد ہوں۔

جمہوری اسلامی ایران  اس راہ میں سچائی اور صداقت کے ساتھ آگے بڑھنے والے ہر ملک کا گرم جوشی سے استقبال کرتا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری