کابل دھماکے: پاکستان کی شدید مذمت؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس


کابل دھماکے: پاکستان کی شدید مذمت؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں نماز جنازہ کے دوران دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کابل میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔

یاد رہے کہ افغان حکام کی موجودگی میں افغان سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے بیٹے کی تدفین کے موقع پر تین دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

افغان وزارت صحت نے اس حادثے میں 12 افراد کے مارے جانے اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق عبداللہ عبداللہ اور احمد ضیا مسعود حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری