وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کی جانب سے لندن میں ہونے والے دہشتگردانہ  حملے کی مذمت


وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کی جانب سے لندن میں ہونے والے دہشتگردانہ  حملے کی مذمت

لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعہ پر  وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان  نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  گزشتہ رات لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جس پر پاکستان کیجانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور عوام اس دکھ کی گھڑی میں برطانوی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ لندن میں دہشت گردی کے مختلف حملوں میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جس کا انتہائی افسوس ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے دہشت گردی کے حملوں کی مذمت کی اور حملوں میں ہلاک ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعا کی۔

اسی طرح پاکستان کی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی سانحہ لندن کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ رات لندن برج پر تیز رفتار ویگن راہگیروں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں6  افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ مانچسٹر ایرینا میں کنسرٹ کے دوران ہونے والےخود کش دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری