ایرانی وزارت خارجہ کی لندن حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت


ایرانی وزارت خارجہ کی لندن حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت

بھرام قاسمی نے لندن میں ہونے والے حملوں کی مذمت اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان حملوں کو دہشت گردانہ حملوں کا سلسہ اور بین الاقوامی برادری کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیا.  

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے لندن دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو عالمی برادری کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پوری دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو بعض حکومتوں کو اپنے ذاتی، سیاسی اور  اقتصادی مفادات اور اپنی عوام کی منفعت کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جو ہمیشہ دہشت گردی کی جڑوں کے بارے میں بات کرتا ہے، صرف ایک نصیحت اور سیاسی موقف نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کے عوام کی حفاظت کیلئے ایک اھم اور فوری ضرورت ہے۔

قاسمی نے اپنے بیان کے اختتام پر مزید تاکید کرتے ہوے کہا: "دہشت گردی جس حلیے اور شکل و صورت اور جس ہدف کے لئے بھی ہو قابل مذمت ہے اور ان دہشت گردوں سے نجات کا واحد راستہ، پوری دنیا کو ان کے خلاف متحد ہونے میں ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری