پیپلزپارٹی پنجاب کے اعلی سیاستدانوں کا عمران خان سے رابطہ


پیپلزپارٹی پنجاب کے اعلی سیاستدانوں کا عمران خان سے رابطہ

پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کےلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے درجنوں مزید رہنمائوں نے رابطہ کرلیا جن میں قمرزمان کائرہ ، ندیم افضل چن ، امتیاز صفدر وڑائچ ، ذوالفقار علی گوندل کے ساتھ ساتھ مخدوم شہاب الدین ، شوکت بسرا ، پلوشہ خان بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کےلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے درجنوں مزید رہنمائوں نے رابطہ کرلیا۔

عبدالفطر کے فوری بعد پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب اور جنوبی پنجاب سے شرمندگی اٹھانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فردوس عاشق اعوان، نورعالم خان اور نذر محمد گوندل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد درجنوں مزید جیالوں نے بھی تحریک انصاف سے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے راہنمائوں نے بھی رابطہ کیا یا کسی کے ذریعے پیغام دیا کہ وہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش رکھتے ہیں، جن میں قمرزمان کائرہ، ندیم افضل چن، امتیاز صفدر وڑائچ ، ذوالفقار علی گوندل اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب سے مخدوم شہاب الدین، شوکت بسرا، پلوشہ خان نے بھی عمران خان سے شمولیت کےلئے رابطہ کرلیا ہے، عید الفطر کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی سمیت مسلم لیگ ن کے بہت سے دیگر رہنمائوں نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دےدیا ہے جس کا جلد یا بدیر ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری