قطر کا 4 عربی ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر ردعمل کا اظہار


قطر کا 4 عربی ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر ردعمل کا اظہار

قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں 4 عربی ممالک کی طرف سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے 4 عربی ممالک کی طرف سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے سفارتی تعلقات ختم کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان ممالک کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو من گھڑت قراردیا ہے۔

قطری وزارت کارجہ کے مطابق دوحہ دشمنوں کی طرف سے پیدا کئے گئے چیلنجوں کو ناکام بنانے کی کوشش جاری رکھےگا اور اپنے ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کریگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر پر مشتمل 4 عرب ممالک نے قطر پر القاعدہ، داعش اور اخوان المسلمین دہشت گردگروہوں کی حمایت اور کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ  سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری