اتحاد بین المذاہب؛ سکھ بھائیوں کیجانب سے مسلمانوں کے لیے دسترخوان سجایا گیا


اتحاد بین المذاہب؛ سکھ بھائیوں کیجانب سے مسلمانوں کے لیے دسترخوان سجایا گیا

دین اسلام امن، محبت اور اتحاد کا محور ہے، پاکستان میں اتحاد بین المذاہب کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جس کے تحت خیبرپختونخواہ میں سکھ مذہب کے نوجوانوں نے مسلمانوں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے شہر پشاور میں سکھ برادری کیجانب سے مسلمانوں کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا۔

تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں جو مختلف اوقات میں دیکھنے کو بھی ملتا ہے، مسلمان ہو یا غیر مسلم سب ایک دوسرے کو بحیثیت پاکستانی تسلیم کرتے اور اُنہیں مکمل عزت فراہم کرتے نظر آتے ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دیگر مذاہب کی جانب سے مسلمانوں کے ماہِ مقدس کے احترام میں اقدامات کیے جاتے ہیں جس کا مقصد ملک میں مذہبی رواداری کو قائم رکھنا ہے۔

خیبرپختونخواہ میں فلاحی ادارے کی جانب سے غریب اور نادار افراد کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، افطاری کا دسترخوان بچھانے سے لے کر سامان اٹھانے تک وہاں سکھ نوجوان اپنی خدمات پیش کرتے رہتے ہیں۔

افطاری کا انتظام کرنے والے نوجوان پُرمسرت چہروں کے ساتھ مسلمانوں کے لیے افطاری کا اہتمام کرتے نظر آتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری