اشرف غنی کی طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش


اشرف غنی کی طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش

افغان صدر اشرف غنی نے کابل امن کانفرنس میں کہا ہے کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو حکومت انہیں دفتر کھولنے کی جگہ فراہم کرے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کابل امن کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے، جس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو حکومت انہیں دفتر کھولنے کی جگہ فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی دھارےمیں شامل ہونےکے لیے طالبان کے پاس یہ آخری موقع ہے۔

اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن اجلاس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ اور امن کو یقینی بنانا ہے۔
آئے روز پاکستانی علاقے میں فائرنگ اور بات بات پر پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگانے والے افغان صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ اجلاس میں تسنیم اسلم اور ڈی جی افغانستان منصور احمد خان پر مشتمل 2 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔
جبکہ اقوام متحدہ، نیٹو اور یورپین یونین کے نمائندے بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری