دہشتگردوں کا افغان صدر کو جواب؛ کابل دھماکے سے گونج اٹھا


دہشتگردوں کا افغان صدر کو جواب؛ کابل دھماکے سے گونج اٹھا

کابل میں جاری امن کانفرنس میں افغان صدر کے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینے کے کچھ ہی دیر بعد کابل زوردار دھاکے سے گونج اٹھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کچھ دیر پہلے ایک بار پھر کابل دھماکے سے گونج اٹھا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کابل میں امریکی سفارتخانے نے آج صبح ہی افغان دارالحکومت میں خودکش حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کابل امن کانفرنس کا آغاز کچھ دیر پہلے ہی ہو چکا ہے، جس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات میں شرکت کریں تو حکومت انہیں دفتر کھولنے کی جگہ فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی دھارےمیں شامل ہونےکے لیے طالبان کے پاس یہ آخری موقع ہے۔

اس موقع پر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن اجلاس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ اور امن کو یقینی بنانا ہے۔

آئے روز پاکستانی علاقے میں فائرنگ اور بات بات پر پاکستان پر بےبنیاد الزامات لگانے والے افغان صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ اجلاس میں تسنیم اسلم اور ڈی جی افغانستان منصور احمد خان پر مشتمل 2 رکنی وفد پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے۔

جبکہ اقوام متحدہ، نیٹو اور یورپین یونین کے نمائندے بھی اس اجلاس میں شریک ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری