بلوچستان میں حضرت بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کے 558ویں عرس کی تقریبات کا آغاز


بلوچستان میں حضرت بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کے 558ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں حضرت بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کے 558ویں عرس کا آغاز ہوگیا ہے جو مسلسل تین دن تک جاری رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حضرت بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کے 558ویں عرس کا آغاز دھمال سے ہوا، حضرت شاہ نورانی کے عرس میں شرکت کے لئے آنے والے زائرین جئے شاہ جبل میں، شاہ نورانی نور ہر بلا دور، جئے شاہ نورانی، جئے شاہ نورانی کے نعرے لگاتے ہوئے مزار پہنچ گئے اور دھمال کیا۔

اس عرس میں ملک بھر سے بالخصوص سندھ اور پنجاب سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے، جبکہ زائرین کیجانب سے سہولیات کی فراہمی پر شکایات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ایف سی، لیویز فورس اور خواتین اہلکاروں کو شاہ نورانی کے مزار پر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 نومبر 2016 کو خضدار میں شاہ نورانی کے مزار میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں  54 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری