نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر برطانیہ کو بیٹنگ کی دعوت


نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر برطانیہ کو بیٹنگ کی دعوت

چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے میچ میں چند لمحے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر برطانیہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گروپ اے سے تعلق رکھنے والی میزبان ٹیم برطانیہ کا نیوزی لینڈ سے معرکہ کچھ ہی دیر میں شروع ہوا چاہتا ہے۔

کارڈف میں ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی معرکے میں بنگلادیش کو شکست سے دوچار کرنے والی انگلش ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں البتہ کیویز پر دباؤ زیادہ ہوگا کیونکہ ان کا آسٹریلیا سے پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

انگلینڈ کی کوشش ہوگی کہ آج کے میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل میں نشست پکی کرے۔

دوسری جانب نیوز لینڈ کی نظریں میچ جیت کر دو پوائنٹس کے حصول پر ہوں گی۔

یاد رہے کہ مورگن الیون نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اپنی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں میزبان ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرسکتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری