بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر ٹیبل ٹالک کرنے کیلئے تیار


بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر ٹیبل ٹالک کرنے کیلئے تیار

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئےتیار ہیں لیکن تیسرا فریق قبول نہیں، کشمیر سمیت پڑوسی ملک کیساتھ تمام معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں اتارچڑھاؤ رہا ہے لیکن بات چیت کے لئے تیار ہیں تاہم پاک بھارت بات چیت میں تیسرا فریق قبول نہیں کریں گے۔

سشما سوراج نے کہا کہ شملہ معاہدہ اور لاہور ڈکلیئریشن موجود ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کشمیر دوطرفہ معاملہ ہے، پاکستان اور بھارت مل کر ہی مسئلہ کشمیر حل کریں گے۔ کشمیر پر پاکستان اور بھارت معاہدوں سے بندھے ہیں، اس کا معاملہ دوطرفہ مذاکرات سے ہی سلجھایا جاسکتا ہے لیکن دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور نہ ہی آستانہ میں مودی اور نوازشریف کی کوئی ملاقات پہلے سے طے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کئی بار بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کر چکا ہے اور اس سلسلے میں کئی خطوط بھی ارسال کئے ہیں مگر بھارت کی ہٹ دھرمی اپنی جگہ برقرار رہی ہے اور ہمیشہ مذاکرات سے انکار ہی کرتا چلا آیا ہے۔

بھارت نے کئی مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کو دھمکی بھی دے ڈالی جبکہ کشمیری عوام پر بھارت نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری