پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنا چاہئے؛ کور کمانڈرز کانفرنس


پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنا چاہئے؛ کور کمانڈرز کانفرنس

آئی ایس پی آر کے مطابق، سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنا چاہئے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آئی ایس آر پی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سپیشل کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغانستان کو اپنے اندر جھانکنا چاہئے۔

 افغانستان کو حقیقی مسائل کی نشاندہی کر کے انہیں حل کرنا چاہئے، کانفرنس میں کابل دھماکوں کے بعد پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان عوام اور افغان سکیورٹی فورسز کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

کور کمانڈرز نے کہا کہ افغانستان ہمیں دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے ملک کے اندر جاری خلفشار دور کرے ۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف افغانستان کی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔

تاہم انہوں نے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسی طرح دوسری جانب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہورہی، افغانستان کے اندرونی حالات خراب ہیں اور پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی روش اختیار کئے ہوئے ہے۔

پا کستان نیک نیتی کے ساتھ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے مگر کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان اور افغانستان کے معاملات ٹھیک نہ ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر نے کل کابل امن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو افغانستان میں جاری بدامنی کا مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

جبکہ پاکستان نے ہر بار ایسے بےبنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے افغانستان میں امن کو پاکستان کے استحکام سے متعصل قرار دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری