کشمیری عوام پر بھارت گردی؛ مظاہرین پر فائرنگ سے ایک طالب علم شہید 10 شدید ذخمی

کشمیری عوام پر بھارت گردی؛ مظاہرین پر فائرنگ سے ایک طالب علم شہید 10 شدید ذخمی

سری نگر میں بھارت گردی کے نتیجے میں شوپیاں میں کشمیری مظاہرین پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شوپیاں کے گاوں گنوپورہ میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری نے مجاہدین کی میٹنگ کی اطلاع ملنے پر ایک گھر کا محاصرہ کرلیا جس پر اردگرد سے سینکڑوں افراد احتجاج کرتے باہر نکل آئے اور بھارتی فورسز پر شدید پتھراؤ کیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے مظاہرین پر شیلنگ کے بعد فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے طالب علم عادل احمد ماگرے سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ عادل ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں پہنچ کر دم توڑ گیا۔

بھارتی فوج نے الزام لگایا کہ کشمیری مظاہرین نے احتجاج کی آڑ میں پتھراؤ کرکے ان کے لئے سرچ آپریشن ناممکن بنا دیا جس سے مجاہدین فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

عادل ماگرے کی شہادت پر شوپیاں سمیت کئی علاقوں میں لوگ سراپا احتجاج بن گئے دکانیں کاروباری مراکز بند کردئیے گئے ادھر بھارتی فورسز کے ہاتھوں فرضی جھڑپ میں شہید چاروں نوجوانوں کو بانڈی پورہ میں سپرد خاک کردیا گیا ان کی شہادت پر سمبل اور بانڈی پورہ سمیت مختلف علاقوں میں ہڑتال رہی اور عوام نے مظاہرے کیے۔

حریت قیادت نے اندھا دھند گرفتاریوں اور بھارتی میڈیا کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کیخلاف جمعہ 9 جون کو وادی بھر میں پرامن مظاہروں کی کال دیدی۔

چیئرمین حریت کانفرنس علی گیلانی نے بھارتی ایجنسی این آئی اے کی طرف سے حریت رہنمائوں کو تفتیش کی آڑ میں ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے جاری ریاستی دہشت گردی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیری قوم کو جبراً بھارتی نہیں بنا سکتا۔

واضح رہے کہ بھارت کیجانب سے گزشتہ روز کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ بھارت گردی کا عالم یہ ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے  ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری