دوحہ میں پھنسے پاکستانی مسافرین کی دادرسی؛ مسقط پہنچ گئے


دوحہ میں پھنسے پاکستانی مسافرین کی دادرسی؛ مسقط پہنچ گئے

سعودی عرب اور قطر کے تنازعہ کے نتیجے میں 2 روز سے دوحہ ایئرپورٹ پر پھنسے 550 پاکستانی عمرہ زائرین کو مسقط پہنچا دیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب سمیت چھ عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اعلان کے بعد قطر ایئر ویز سے سعودی عرب جانے والے متعدد پاکستانی مسافر جو دوحہ ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے تھے، کی دادرسی ہو گئی ہے۔

قطر اور مسقط میں پاکستانی سفارتی عملے کی کوششیں رنگ لے آئیں، دوحہ ایئرپورٹ پر کل سے پھنسے 550 پاکستانی عمرہ زائرین کو مسقط پہنچا دیا گیا۔

دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق 400 پاکستانیوں کو صبح 7 بجے قطر ایئرلائنز کے خصوصی طیارے سے مسقط پہنچایا گیا۔

بعد ازاں باقی 150 مسافروں کو بھی عمان ایئرویز کی پرواز سے مسقط لے جایا گیا۔

550 عمرہ زائرین کو مسقط سے سعودی عرب پہنچانے کیلئے عمان کی قومی ایئرلائن کی خدمات حاصل کی گئیں۔

خلیجی ممالک کی قطر سے کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے اس مسئلے کے حل میں دوحہ اور مسقط میں پاکستانی سفارت خانوں نے انتہائی کلیدی کردار ادا کیا۔

 خیال رہے کہ پاکستان میں ماہِ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد قطر اور متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز سے سعودی عرب جاتی ہے۔

تاہم سعودی عرب کی جانب سے قطر کے جہازوں پر پابندی کے بعد سینکڑوں پاکستانی مسافر دوحہ ائرپورٹ پر پھنس گئے تھے جن کو  پاکستانی سفارتی عملے کی کوشوں سے مسقط پہنچا دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری