تہران حملہ؛ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں ایک منٹ کی خاموشی


تہران حملہ؛ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں ایک منٹ کی خاموشی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے تہران دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تہران دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اقوام متحدہ میں جاپانی رکن نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تہران حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پارلیمینٹ اور امام خمینی رہ کے مزار پر ہونے والے حملے میں 12 افراد شہید اور 42 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری