پاکستان کے لئے ابر کرم باعث رحمت / ڈی ایل میتھڈ کے تحت فاتح قرار


پاکستان کے لئے ابر کرم باعث رحمت / ڈی ایل میتھڈ کے تحت فاتح قرار

پاکستان نے شاندار باولنگ کے بعد جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19رنز سے شکست دیدی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے نپی تلی باولنگ اور بارش کی بدولت جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان کی زبردست باولنگ کے سبب جنوبی افریقہ ایک بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہا۔

پاکستان نے جب جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے220رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور27 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر ابھی 119رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔

کرکٹ قوانین کے مطابق مقررہ وقت تک بارش رکنے کا انتظار کیا گیا تاہم بارش نہ رکنے کی صورت میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔

ڈیبو کرنے والے کھلاڑی فخر زمان نے انتہائی پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیز کے باولرز کے چھکے چھڑا دیئے اور 23گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے 31رنز بنائے لیکن وہ اپنی اننگ اسی انداز میں جاری نہ رکھ پائے اور کیچ آﺅ ٹ ہو گئے۔

ان کے بعد اظہر علی بھی 9 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

ان کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دینا چاہا مگر محمد حفیظ بھی 26رنز بنا کر مارکل کی گیند پر عمران طاہر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

بابر اعظم 31اور شعیب ملک 16کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے کہ بارش شروع ہوگی۔

اس وقت تک پاکستان نے 27اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنالیے تھے تاہم مقررہ وقت تک بارش رکنے کا انتظار کیا گیا لیکن بارش نہ رکنے پر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 19رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقرررہ 50اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنائے جس میں ڈیوڈ ملر نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریت کی دیوار کی طرح گرتی ہوئی ٹیم کی وکٹوں کو روکا اور متوازن ہدف دینے میں بڑا کردار ادا کیا اور وہ 75رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ان کے علاوہ ڈی کاک 33، مورس 28 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8اوورز میں 24رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جنید خان اور عماد وسیم نے دو دو، جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں یہ پاکستان کی پہلی فتح ہے۔ گرین شرٹس اپنا اگلا پول میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری