تہران حملے کے پانچ مشکوک افراد کی گرفتاری، پولیس چیف تہران کی زبانی


تہران حملے کے پانچ مشکوک افراد کی گرفتاری، پولیس چیف تہران کی زبانی

تہران پولیس چیف نے گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث پانچ مشکوک افراد کی گرفتاری کی تفصیلات بیان کیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سردار حسین ساجدی نیا نے امام خمینی کے مقبرے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اسمبلی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے حالات سازگار ہیں، یہاں کسی طرح کی بدامنی نہیں ہے، تہران مکمل طور پر محفوظ ہے۔

تہران پولیس چیف نے کہا کہ فی الحال امام خمینی کے مرقد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہم نے پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے ضروری پوچھ گچھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جیسے ہی کوئی مشکوک فرد نظر آئے وہ فورا 110 یا 113 پر کال کرکے مطلع کریں۔

حسین ساجدی نیا نے کہا کہ ہم تمام چیک پوسٹوں اور پولیس اسٹیشنوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر نظر رکھ رہے ہیں، پولیس اہلکار ہائی الرٹ ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری