تہران حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی + تصاویر


تہران حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی + تصاویر

ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے توسط سے گزشتہ روز تہران میں ہونے والے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہیں۔ یہ افراد ماضی میں موصل اور رقہ میں داعش کے جنگجو تھے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی ایک بیان جاری کرتے ہوئے تہران حملوں میں ملوث دہشتگردوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ایرانی وزارت اطلاعات کے بیان کا متن درج ذیل ہے؛

ایران کی غیور قوم کو اطلاع دی جاتی ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر پارلیمنٹ اور حرم مطہر امام خمینی پر ھملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

اس بنیاد پر داعش کا آپریشنل گروہ جس نے حرم امام خمینی اور پارلیمنٹ پر حملے میں شرکت کی، ان میں سے پانچ افراد وہابی و تکفیری گروہوں کے سابقہ کارکن تھے جو داعش میں شمولیت کے بعد ملک سے باہر گئے تھے اور موصل اور رقہ میں اس دہشتگرد گروہ کے جرائم میں حصہ لیا۔

مذکورہ دہشتگرد اگست 2016 میں ابوعائشہ کی کمان میں جو داعش کا ایک سرغنہ تھا، ملک میں داخل ہوئے اور ملک کے مذہبی شہروں میں دہشتگرد کارروائیوں کا ارادہ رکھتے تھے جبکہ ان کے نیٹ ورک کی مکمل نابودی بالخصوص ابوعائشہ کی ہلاکت کے بعد، دوبارہ ملک سے فرار ہوئے تھے۔

لہٰذا اجتماعی اور سیکورٹی خدشار کی بناء پر مذکورہ دہشتگردوں کے فیملی نام کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری