پاکستان اپنے 20 ہزار فوجی قطر بھیجے گا؛ رشیہ ٹوڈے کا دعوی


پاکستان اپنے 20 ہزار فوجی قطر بھیجے گا؛ رشیہ ٹوڈے کا دعوی

روسی خبررساں ادارے رشیہ ٹوڈے نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اپنے 20 ہزار فوجی قطر بھیجے گا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق روسی خبررساں ادارے رشیہ ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان بھی ترکی کی طرح اپنے فوجی قطر بھیجنے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 ہزار فوجی قطر بھیجے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ترک صدر رجب اردگان نے قطر کے ساتھ ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت، ترکی مستقبل قریب میں 5 ہزار فوجی قطر بھیجے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امیر قطر کی جانب سے ایک خصوصی وفد لاہور پہنچا ہے جہاں اس نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری