وزیر خارجہ قطر: ایران قطر کو اشیاء خورد و نوش دینے کے لئے تیار


وزیر خارجہ قطر: ایران قطر کو اشیاء خورد و نوش دینے کے لئے تیار

قطر کے وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران قطر کی ضرورت کے حساب سے خوراک دینے کے لئے آ٘مادہ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قطری وزیر خارجہ نے قطر کے خلاف عرب ممالک کے رویہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے دشمن ممالک کی طرف سے بھی ایسی دشمنی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے قطر میں ترکی افواج کی تعیناتی پر کہا کہ قطر میں ترکی افواج کی تعیناتی خطہ کی سلامتی اور امن وامان کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر میں امریکی فوجی اڈہ کے متعلق کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی خارجہ پالیسی میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہماری ضرورت کے حساب سے اشیاء خورد و نوش فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہو گیا ہے اور اس نے اپنے تین بندر گاہ قطر کے لئے کھول دئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب ، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اپنے سفارتی تعلقات توڑ لئے تھے اور اس ملک پر اپنی تمام سرحدوں کو بند کر دیا تھا۔

ان ممالک کے باہمی اختلاف کے سبب خطہ کے حالات حساس اور خطرناک حد تک کشیدہ ہو گئے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری