ایران میں داعش کے 41 دہشتگرد گرفتار


ایران میں داعش کے 41 دہشتگرد گرفتار

ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 41 ارکان گرفتار کئے گئے ہیں جن میں تخریبی کارروائیاں کرنے والے اور ان کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران میں تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے 41 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران کچھ دہشتگردوں کے اہل خانہ کی مدد سے کرمانشاہ، کردستان، مغربی آذربائجان اور تہران سے 41 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کے پاس سے بہت سے مختلف قسم کے اسناد اور ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

ان دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی دہشتگرد کارروائی سے پہلے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزارت انٹیلی جنس نے ان گرفتاریوں میں مدد دینے والے اہل خانہ اور ملک کی سلامتی اور امن و امان کے خیرخواہ افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری