آسٹریا: قرآنی نسخے تقسیم کرنے پر پابندی، نقاب لینے پر جرمانہ


آسٹریا: قرآنی نسخے تقسیم کرنے پر پابندی، نقاب لینے پر جرمانہ

یورپی ملک آسٹریا کے صدر نے یکم اکتوبر سے نقاب کرنے پر پابندی لگانے کی منظوری دی ہے جس کی خلاف ورزی پر 150 یورو کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ انتہا پسندی کے لٹریچر پر پابندی لگانے کے نام پر قرآن کے نسخے تقسیم کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وسطی یورپ کے ملک آسٹریا میں دو افسوسناک قوانین تشکیل دئے گئے ہیں۔

آسٹریا کے صدر نے یکم اکتوبر سے نقاب کرنے پر پابندی لگانے کی منظوری دی ہے جس کی خلاف ورزی پر 150 یورو کا جرمانہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں انتہا پسندی کے لٹریچر پر پابندی لگانے کے نام پر قرآن کے نسخے تقسیم کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نقاب پر پابندی کا یہ قانون آسٹریا کی پارلیمان نے مئی میں منظور کیا تھا جس پر صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن نے دستخط کردیے ہیں جس کے نتیجے میں یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوجائے گا۔

اس قانون کے ساتھ ہی مہاجرین کے انضمام کے لیے بارہ ماہ کا ایک کورس بھی متعارف کروایا گیا ہے جس پر تارکین وطن کو دستخط کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

جو مہاجرین آسٹریا میں رہائش پذیر ہونے کے خواہش مند ہیں، انہیں اسکولوں میں جاتے ہوئے یہ کورس کرنا ہوگا۔

ان اسکولوں میں نہ صرف مقامی زبان سکھائی جائے گی بلکہ انہیں مقامی رواج اور اقدار کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری