بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل


بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر نہ صرف ایک اپ سیٹ کیا بلکہ اب وہ بھی اپنے گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا لیکن شکیب الحسن اور محمد اللہ کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلا دیش نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 2 اوور پہلے ہی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 265رنز بنائے۔بظاہر یہ مجموعہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو دیکھتے ہوئے کم نہیں لگ رہا تھا مگر ٹائیگرز نے آج تاریخ رقم کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

ٹائیگر زکی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور صرف 33پر چار صف اول کے بیٹسمین 12ویں اوور میں پویلین لوٹ چکے تھے

تاہم اس موقع پر شکیب الحسن 114اورمحمواللہ 102ناٹ آئوٹ کیوی بولرز کے سامنے دیوار بنکر کھڑے ہوگئے اور دونوں اس وقت تک موجود رہے جب تک بنگلہ دیش کو فتح کے دھانے پر نہ پہنچادیا۔

انکی پراعتماد بیٹنگ نے کیوی بولرز کو مکمل طور پر بے بس کئے رکھا۔

دونوں بیٹسمینوں نے 224کی شراکت قائم کی جو کہ بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ اس ایونٹ کی بھی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے۔

میچ کے آخری لمحات میں شکیب اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد آئوٹ ہوئے۔ جن کے بعد مصدق حسین 7رنز نے محمود اللہ کے ساتھ ملکر اپنی ٹیم کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔

نیوزی لینڈ کے بولرزمیں ٹیم سائوتھی نے تین جبکہ ٹرینٹ بائولٹ اور ایڈم ملنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شکیب الحسن کو انکی شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس گروپ کا آخری میچ ابھی باقی ہے جوکہ آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کی شکست کی صورت میں بنگلہ دیش سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری