عراق شام سرحد پر 55 مربع کیلومیٹر علاقہ آزاد


عراق شام سرحد پر 55 مربع کیلومیٹر علاقہ آزاد

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 55 مربع کیلومیٹر مربع کا علاقہ آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے خبر دی ہے کہ شام کے ساتھ مشترکہ سرحد پر 55 کیلومیٹر مربع علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرا لیا گیا ہے۔

حشد الشعبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نامی آپریشن کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا ہدف شام عراق بارڈر کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

رضاکار فورس نے گزشتہ روز شام عراق بارڈر کا اہم ترین راستہ شمار ہونے والے تل صفوک دیہات کو آزاد کرا لیا تھا۔

داعش کے خود ساختہ دارالحکومت موصل کی آزادی کیلئے فوجی آپریشن عراقی افواج، رضاکارانہ دستوں اور کرد پیشمرگہ فورس کی مشترکہ کوششوں اور تعاون سے عرصہ قبل شروع ہوا تھا۔

یاد رہے کہ موصل کی آزادی کی مہم اب بھی جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری