مولوی فاروقی: اسلامی مقدسات کی توہین دشمن کا اصل مقصد


مولوی فاروقی: اسلامی مقدسات کی توہین دشمن کا اصل مقصد

بیرجند کے امام جمعہ نے مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ اندازی کو دشمن کی سازش بتاتے ہوئے کہا کہ دشمن کا اصل ہدف دینی مقدسات کی اہانت و توہین ہے۔

بیرجند میں خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے مولوی غلام حیدر فاروقی نے کہا کہ اسلام کے اوائل سے لے کر آج تک دشمن اسلام اور مسلمانوں سے برسر پیکار رہا ہے اور ان کا ایک ہدف اسلام اور دینی مقدسات کی اہانت کرنا ہے۔

بیرجند شہر کے اہلسنت امام جمعہ نے بیان کیا کہ خداوند متعال نے رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہر ظاہری اور باطنی عیب سے پاک و مبرا خلق کیا اور تمام ممکنہ نیکیوں اور خوبصورتیوں سے آپ کو نوازا۔ ہمارے لئے جس چیز کی اقتدا اور پیروی لازم ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اخلاقی خوبیاں اور نیک سیرت ہے قرآن مجید نے صراحت کے ساتھ حکم دیا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت اور کردار کی پیروی و اطاعت کرو۔

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور اختلاف کو دشمن کی سازش کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کام سے دشمن کا ہدف اسلام اور دینی مقدسات کی اہانت کرنا ہے، دشمن اسلام اور تعلیمات اسلام کی توہین کرتے ہوئے اپنے بغض اور حسد کا اظہار کر رہا ہے۔

بیرجند کے امام جمعہ نے کہا کہ دشمن کی اس سازش کے مقابلے میں ہم مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم اتحاد بین المسلمین کا دامن تھامے رہیں اور اس بات کی اجازت نہ دیں کہ ہمارے درمیان شیعہ سنی جیسا کوئی اختلاف رونما ہو، یہ بات نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کا ارادہ یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان ہی پیغمبر اسلام کی غلط تصویر پیش کر سکے دشمن گمان کر رہا ہے کہ وہ اس سازش کے ذریعے اسلام ناب محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا چہرہ بگاڑ سکیں گے۔ ان بیہودہ سازشوں سے اسلام کی شان میں کوئی کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ کام اسلام کی مقبولیت میں اور اضافے کا باعث ہوگا۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری