بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں چند لمحات قبل بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اوول کے مشہور اسٹیڈیم میں آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹاکرا ہے۔

اس سلسلے میں چند لمحات قبل بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل جنوبی افریقہ کھیلے گا یا بھارت کوالیفائی کرے گا اس کا فیصلہ آج کے میچ کے بعد ہو جائےگا۔ دونوں ٹیموں کے ایونٹ میں 2-2 پوائنٹس ہیں اور اب ان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

اس میچ میں جو بھی ٹیم ہارے گی، وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گی لہذا یہ میچ کوارٹر فائنل کی صورت اور اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسی گراونڈ پر سری لنکن ٹیم نے 322رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کر کے بھارتی ٹیم کو شکست دے دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری