طاہر القادری کی وطن واپسی / جے آئی ٹی پر سوال اٹھا دیا


طاہر القادری کی وطن واپسی / جے آئی ٹی پر سوال اٹھا دیا

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری جو 6 ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں، نے پاناما لیکس پر بنائی گئی جے آئی ٹی کو نون لیگ کا الیکشن سیل قرار دیدیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری چھ ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ن لیگ کا آئندہ الیکشن منشور تیار کر رہا ہے، تصویر لیکس ڈرامہ ہے، انقلاب آئے گا، تبدیلی آئے گی اور ملک کا مقدر بدلے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں پاناما پر بنائی گئی جے آئی ٹی کو آڑے لیا اور کہا کہ جے آئی ٹی نون لیگ کا الیکشن سیل ہے اس سے کوئی توقع نہیں۔

تصویر لیکس سے متعلق سوال پر طاہر القادری نے کہا یہ ایک ڈرامہ ہے اور ایک فلم کے پلاٹ سے کم نہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب آئے گا، تبدیلی آئے گی اور ملک کا مقدر بدلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے الیکشن کو الیکشن نہیں سمجھتے، یہ سب فراڈ ہے۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ قصاص پر خاموش نہیں رہیں گے، حوصلہ ہارنے والے نہیں، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری قطر ایئرویز کی پرواز سے مصر سے بذریعہ دبئی اور پھر لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں سے سیدھے ماڈل ٹاؤن اپنی رہائش گاہ پہنچے۔

طاہر القادری کے کئی ماہ بعد لاہور پہنچنے پر ائیرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری