پاکستانی فوجی قطر بھیجنے کا معاملہ / وزارت خارجہ کی تردید


پاکستانی فوجی قطر بھیجنے کا معاملہ / وزارت خارجہ کی تردید

دفتر خارجہ نے قطر میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پاکستان نے اپنی فوج کو قطر بھیجنے کی خبر کی تردید کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا میں ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

ایسی جھوٹی خبریں بد نیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک روسی خبررساں ادارے رشیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ پاکتسان اپنے 20 ہزار فوجی قطر بھیجے گا، تاہم پاکستان کے دفتر وزارت خارجہ نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری