ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی خبر کی بازگشت


ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی خبر کی بازگشت

بین الاقوامی میڈیا پر شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے ایک فضائی حملے میں مارے جانے کی خبر کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے ذرائع نے بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے شام میں فضائی حملے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا نے بھی شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی شام کے علاقے الرقہ میں امریکی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار فضائی حملوں میں ابو بکر البغدادی کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔

دوسری جانب داعش نے تاحال ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ ابوبکر کے سر کی قیمت 2 کروڑ پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری