ایرانی بحریہ اپنے 2 جنگی بیڑے عمان کے سواحل پر تعینات کریگی


ایرانی بحریہ اپنے 2 جنگی بیڑے عمان کے سواحل پر تعینات کریگی

ایرانی بحریہ اپنے دو جنگی بیڑوں کو عمان کے سواحل پر تعینات کریگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ایرانی بحریہ کے تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی بحریہ کے گروہ 47 کے دو جنگی بیڑے عمان کے سواحل پر تعینات کریگی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے جنگی بیڑے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کی کمان میں گزشتہ روز بندرعباس سے عمان کے سواحل کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔

یہ بحری بیڑے عمان کے سواحل پر لنگر انداز ہونے کے بعد بحر اوقیانوس کے شمال اور خلیج عدن پر بھی تعینات کئے جائیں گے۔

اس گروہ میں "البرز" نامی میزائل مار کرنے والا اور امدادی بیڑہ "بوشہر" شامل ہیں۔

تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بحریہ کے 46ویں گروہ کے جنگی بیڑے بشمول "سبلان" اور "لاوان" رواں سال اپریل کے مہینے میں ایک مشن پر نکلے تھے جو آج اپنے ملک کے سواحل پر لنگر انداز ہوں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری