شہید اعتزاز حسن کے بھائی مجتبیٰ حسن کو تحریک طالبان پاکستان کی دھمکی + خط


شہید اعتزاز حسن کے بھائی مجتبیٰ حسن کو تحریک طالبان پاکستان کی دھمکی + خط

کالعدم جماعت تحریک طالبان نے پاکستانی قوم کے ہیرو شہید اعتزاز حسن کے خانوادے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، خط میں واضح طور پر مجتبیٰ حسن کو پیغام دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تحریک طالبان کے دہشتگردوں نے پاکستانی قوم کے ہیرو شہید اعتزاز حسن کے خانوادے کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ "مطلع کیا جاتا ہے کہ اعتزاز حسن نہ تو شہید ہے اور نہ ہی ہیرو ہے، میڈیا اس کی اشتہار بازی چھوڑ دے، اور اعتزاز کا بھائی مجتبیٰ حسن میڈیا اور حکومتی اداروں سے ملنا جلنا چھوڑ دے ورنہ نقصان کے لئے خود ذمہ دار ہوگا"۔

واضح رہے کہ اعتزاز حسن نے کئی اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اپنے اسکول کے سینکڑوں طالب علموں کو بچایا تھا۔

دوسری جانب یہ خبر بھی موصول ہوئی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک طالبان کی جانب سے شہید اعتزاز حسن کی فیملی کو ملنے والی اس دھمکی کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے اور ان کی سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے میں کوتاہی کررہی ہے۔

حکومت پاکستان اور کے پی کے سمیت سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہید اعتزاز کی فیملی کو سیکورٹی فراہم کرے، اگر کوئی نقصان ہوتا ہے تو اسکی ذمہ داری شہید کے خاندان پر نہیں بلکہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری