ایران خطے میں سب سے پرامن ملک ہے، شیخ رشید


ایران خطے میں سب سے پرامن ملک ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جس ملک میں اتنا امن و امان ہو اور اچانک پارلیمنٹ پر حملہ ہو جائے تو یہ بات واضح ہے کہ ہمارے ملک کی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ تو بالکل ہی محفوظ نہیں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران اس وقت خطے کا سب سے پرامن ملک ہے مگر جب تہران کی اسمبلی میں حملہ ہو سکتا ہے تو ہماری اسمبلی بھی محفوظ نہیں ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ اسمبلی پر واقعی حملہ ہو جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پہلے حکومت کی سیاسی رپورٹ جاری ہو جائے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نور اعوان کا ڈپٹی اسپیکر نے کارڈ بنایا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے جا رہا ہوں، اگر ایکشن نہ ہوا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا، یہ سب کچھ نواز شریف اور شہباز شریف کا کیا دھرا ہے، میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہونگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری