کانگو: جیل پر نامعلوم افراد کا حملہ، 11 قیدی ہلاک 923 فرار


کانگو: جیل پر نامعلوم افراد کا حملہ، 11 قیدی ہلاک 923 فرار

افریقی ملک کانگو کی جیل پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد11قیدی ہلاک جبکہ923فرار ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گانگو کے شہر گوما میں قائم گنگوائی جیل پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 923قیدی فرار ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 11 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جبکہ جیل میں صرف33قیدی رہ گئے ہیں۔

پولیس نے جیل کے اطراف میں موجود قصبوں میں کرفیو لگا کر قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال کسی بھی قیدی کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ جیل میں کل966قیدی موجود تھے مگر حملے کے بعد جیل میں صرف33قیدی ہی بچے تھے۔

یاد رہے کہ کانگو میں جیل ٹوٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری