پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت


پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آخری پول میچ میں چند لمحات قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کارڈف میں ہونے والے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

پاکستان نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے جن میں سے ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح حاصل ہوئی جبکہ سری لنکا نے بھی دو میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی اور دوسرے میں ہار اس کا مقدر بنی تھی۔

یاد رہے کہ برطانیہ، بنگلہ دیش اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

جبکہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

دھیان رہے کہ 14 جون کو پہلے سیمی فائنل میں آج کی فاتح ٹیم برطانیہ سے ٹکرائے گی جبکہ 15 جون کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش مد مقابل ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری